Main Menu

ہیڈ کوچ مصباح الحق بہانے بازی کرنے والے کرکٹرز کے رویے سے مایوس

قومی کرکٹرز اپنے آپ کو بہتر کرنے کے لئے تیار نہیں،،، ہیڈ کوچ مصباح الحق بہانے بازی کرنے والے کرکٹرز کے رویے سے مایوس،،، شکایت کرنے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے پاس پہنچ گئے۔۔۔

پہلی اسائنمنٹ میں فیل ہونے والے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو کپتان سرفراز اور کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم کی کمی نے پریشان کردیا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی غیرذمہ داری سے مایوسی ہوئی۔۔۔

رپورٹس کے مطابق مصباح الحق وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے دوران ٹرینگ سنجیدہ نہ ہونے سے بھی پریشان ہیں۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے کپتان اور کھلاڑیوں کی سستی اور کاہلی کا شکوہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے کردیا ہے۔۔۔

دوسری جانب پی سی بی نےمیڈیا میں چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*