Main Menu

پی ایس ایل فرنچائزر ہیڈکوچ مصباح کو اسلام آباد کی ذمہ داری دینے پر برہم

مصباح الحق ابھی اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ بنے نہیں،،، تمام فرنچائز مالکان ان کے خلاف یک زبان ہوگئے۔۔۔ مکی آرتھر کی کراچی کنگز کے لئے کوچنگ پر کسی نے سوال نہیں اٹھائے ملکی کوچ کو میڈیا نے بھی آڑھے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔۔۔

پاکستان کے مسٹر کول مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ ہونگے،،، باضابطہ اعلان نہیں ہوا لیکن پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے فیصلے پر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔۔۔

فرنچائز کو مصباح الحق کے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہونے پر اعتراض ہے۔۔۔

دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان مصباح الحق کے بطور پی ایس ایل فرنچائز ہیڈ کوچ کے حامی ہیں کیونکہ  اس دوران مصباح الحق پی سی بی سے تنخواہ لینے کے مجاز نہیں ہونگے۔۔۔

اسلام آباد یونائٹڈ سے ڈین جونز کی چھٹی کے بعد قوی امکان ہے کہ مصباح الحق ان کے نئے ہیڈ کوچ ہونگے۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*