Main Menu

شاہینوں کو سخت جان کینگروز کا چیلنج درپیش

پاک آسٹریلیا ٹیمیں‌ تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کیلئے کل میدان میں‌ اتریں‌ گی،،،   گرین شرٹس کومضبوط اعصاب کے مالک کینگروز کے خلاف  سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے ،،،  ذرائع کے مطابق ٹیم میں چند ایک تبدیلیاں متوقع ہیں،،، میچ دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔۔۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم الیون کو کڑے امتحان کا سامنا ہے۔۔۔

ایک صفر کے خسارے کے شکار قومی کرکٹرز نے تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اور سیریز برابر کرنے کے لئے جیت کا عزم بھی ظاہر کر دیا ہے۔۔۔

دنیا کی تیز ترین وکٹوں میں شمار ہونے والی وکٹ پرتھ پر قومی ٹیم میں محمد حسنین، محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔۔۔

پہلا میچ بارش کی نذر اور دوسرا میچ ہارنے والی قومی ٹیم نے پرتھ میں جم کر پریکٹس کی، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایااور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان آسٹریلیا کو مات دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے پر نظریں جمالیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*