Main Menu

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

آسٹریلیا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔۔۔ بابرالیون سخت جان کینگروز کے خلاف تین میچز کی سیریز میں ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔۔۔

میزبان آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو ناک آؤٹ کردیا۔۔۔ کینگروز نے 107 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔۔۔

کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ناقابل شکست 52 اور 48  رنز کی اننگز کھیلی۔۔۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پرتھ کی تیز وکٹ پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔۔۔

افتخار احمد کے 45 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔۔۔

کپتان برابراعظم 6، محمد رضوان صفر، امام الحق 14 اور حارث سہیل 8 رنز بناکر چلتے بنے۔۔۔

ڈیبیو ٹنٹ خوشدل شاہ 8، عماد وسیم 6 اور شاداب خان ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔۔۔

آسٹریلیا کی جانب سے

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور ایبٹ نے دو، دو جبکہ ریچرڈسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*