Main Menu

کینگروز جیت سے سرشار،شاہین بری طرح فیل ہوگئے

کینگروز کے خلاف مشکل امتحان میں شاہین فیل ہوگئے،،، اناڑی کوچ اور کپتان بھی ایکسپوز ہوگئے،،، آسٹریلیا کے خلاف سب تدبیریں کرلیں،،، نتیجہ ناکامی ہی ٹہرا،،، مسلسل چار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے باوجود گرین شرٹس کی نمبر ون پوزیشن محفوظ رہی۔۔۔

آسٹریلیا کے خلاف بابرالیون چاروں شانے چت ہوگئی،،، 20 اوورز میں 61 گیندیں ڈاٹ کھیلنے والی ٹیم پاکستان شکست خوردہ نظر آئی،،،

کینگروز کے دیس میں قومی بیٹنگ لائن تو ریت کی دیوار ثابت ہوئی مگر پاکستان کا طاقت فاسٹ باولنگ بھی لاچار رہی،،،،

پاکستان کے پیس اٹیک میں شامل نئے اور تجربہ کار سب کے سب ہتھیار کینگروز کا شکار کرنے میں ناکارہ ثابت ہوئے،،،

بلے بازی میں فخرزمان، حارث سہیل اور آصف علی نے شائقین کو انتہائی مایوس کیا،،،

کپتان بابراعظم نے بلے بازی میں تو کارکردگی دکھائی مگر وہ کپتانی میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے،،،

ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق ٹیم کمبی نیشن اور بلے بازوں کو دلیر بنانے میں ناکام رہے۔۔۔

ان سب ناکامیوں کے باوجود گرین شرٹس کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*