Main Menu

ٹور میچ میں شاہین کینگروز پر بھاری پڑ گئے

شاہینوں کی شاندار کارکردگی نے ٹور میچ میں آسٹریلیا اے کو مشکلات میں ڈال دیا،،، پہلے بلے بازی میں 428 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا پھر تباہ کن باولنگ سے پوری ٹیم 122 رنز پر پویلین بھیج دی،،،

پرتھ میں جاری ٹور میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 336 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پراپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو 92 رنز کا ہی اضافہ ہوسکا۔۔۔  افتخار احمد اور محمد رضوان 6،6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،،، تاہم یاسر شاہ نے 53 اور شاہین آفریدی نے 25 قیمتی رنز بنائے۔۔۔

428 رنز کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔ ایک موقع پر قومی ٹیم نے آسٹریلیا اے کے 57 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ کرلئے تھے مگر آخری وکٹ نے 65 رنز بنا کر اپنا خسارہ کم کیا۔۔۔

پاکستان کے عمران خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔۔

دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان 7 رنز بنائے جبکہ ابھی اسے آسٹریلیا اے پر 313 رنز کی برتری حاصل ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*