Main Menu

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت دھول چٹا دی

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت دھول چٹا دی،،، گرین شرٹس نے سخت مقابلے میں روایتی حریف کو شکست سے دوچار کردیا،،، فتح کے ساتھ ہی قومی ایمرجنگ ٹیم نے فائنل میں جگہ بھی پکی کرلی۔۔۔

 قومی ایمرجنگ ٹیم نے بھارت کو 3 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔

ھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے  میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹوں پر 267رنز بنائے،، ، عمیر یوسف 66، حیدر علی 43 اور کپتان روحیل نذیر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ سیف بدر 47 کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔۔۔

بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی باولرز کا مقابلہ نہ کرسکی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناسکی۔۔۔

بھارت کی جانب سے سنویر سنگھ 76، کپتان پی آر شرتھ 47 اور ارمان جعفر نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، ،،میچ کے آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے، عماد بٹ نے 4 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور پاکستان کو فائنل میں رسائی دلادی۔۔۔ میچ میں محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2، عماد بٹ اور عمر خان نے ایک ایک شکار کیا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*