Main Menu

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے لئے سینئر کھلاڑیوں کا اعلان

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا،،، ڈیمتھ کارنارتنے لنکن اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ اینجلومیتھیو اور دینیش چندیمل بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔۔۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔۔۔ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں شیڈول میچز آئندہ ماہ راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔۔۔

سری لنکن اسکواڈ کی قیادت ڈیمتھ کارنارتنے کریں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیو اور دینیش چندیمل شامل ہیں۔۔۔

اسکواڈ میں اوشادہ فرنینڈو،  کشال مینڈس، کوشال پریرا،لاہیرو تھریمانے اور دھناجیا دی سلوا بھی پاکستان آئیں گے۔۔۔

ٹیسٹ سکواڈ میں نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لیستھ ایمبلدینیا، سرنگا لکمل، لہرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کاسن راجھیتا اور لکشن سانداکن بھی شامل ہیں۔۔۔

ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 11 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*