Main Menu

موسی خان کا ڈیبیو، امام اور عباس کی ٹیم میں واپسی

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ  کردی۔۔۔  اوپنر امام الحق اور میڈیم پیسر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان فاسٹ باولرمحمد موسیٰ بھی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔۔۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پنک بال ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں تین  تبدیلیاں کردی گئیں۔۔۔

پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے بلے باز حارث سہیل کی جگہ اوپنر امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔۔۔

 تجربہ کار میڈیم پیسر محمد عباس  کے لئے عمران خان سینئر کو جگہ چھوڑنا پڑی ہے  جبکہ 19 سالہ محمد موسیٰ کو نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں جگہ ملی ۔۔۔

لیجنڈری باولر وسیم اکرم سے ٹیسٹ کیپ پہننے والے موسیٰ خان  خوشی سے نہال ہیں اور میچ میں شاندار کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔۔

دوسری جانب میزبان آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اپنے وننگ اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔۔۔۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*