Main Menu

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

 دبئی: 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*