Main Menu

رن فار پاکستان بحریہ ٹاؤن میراتھن 2020کا معاہدہ طے پاگیا

بحریہ ٹاؤن(سپورٹس رپورٹر)ممزر رنرز کلب دبئی اور اطہر ایسوسی ایٹس پاکستان کے درمیان رن فار پاکستان بحریہ ٹاؤن میراتھن 2020کا معاہدہ طے پاگیا۔ آیندہ ماہ شیڈول میراتھن میں غیر ملکی اتھلیٹکس بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

ڈائریکٹر اطہر ایسوسی ایٹس میاں عثمان کا کہنا تھا کہ ممزر رنرز کلب پاکستان میں مقامی اتھلیٹس کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے اور اطہر ایسوسی ایٹس ممزر رنرز کی اس کاوش میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سی ای او ممزر رنرز مارٹینا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہم نے پہلے بھی پاکستان سے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہے اور اب بھی اطہر ایسوسی ایٹس کے تعاون سے کھلاڑیوں کے لئے میراتھن کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔۔۔

اطہر ایسوسی ایٹس کے بلال اور ممزر رنرز کے نواز خان کا کہنا تھا کہ رن فار پاکستان بحریہ ٹاؤن میراتھن کے انعقاد سے مقامی کھلاڑیوں کو غیر ملکی آرگنائزرز کے سامنے اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع ملے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*