Main Menu

کرونا کے خوف سے اولمپکس مقابلے ایک سال کے لئے ملتوی

جان لیوا کرونا وائرس کے باعث کھیل کے میدانوں سے ایک اور بری خبر آگئی۔۔۔
دنیا کے سب سے بڑے کھیل مقابلے ٹوکیو اولمپکس ملتوی ہوگئے۔۔۔اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔۔۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول مقابلے اب آئندہ سال جولائی اگست میں منعقد ہونگے۔۔۔
تاہم اس کا باقاعدہ اعلان انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی پریس کانفرنس میں کریگی۔۔۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی او سی کے ممبر ڈیک پاونڈ نے اولمپک مقابلوں کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اولمپکس کمیٹی نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی جانب سے مقابلوں میں شرکت سے انکار پر اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا ارادہ کیا ہے۔۔۔
پوری دنیا میں دہشت کی علامت کرونا وائرس کے سبب کینیڈا نے سب سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کو اولمپکس مقابلوں میں بھیجنے سے انکار کیا۔۔۔
آسٹریلیا نے بھی کینیڈا کی پیروی کرتے ہوئے اپنادستہ ٹوکیونہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔۔۔ دیکھتے ہی دیکھے امریکا اور نیوزی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے انکار کردیا جس پر آئی او سی کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔۔۔
ٹوکیواولمپکس 2020 میں امریکا سے 4400، چائنا سے 230، کینیڈا سے 224 جبکہ پاکستان سے 5 رکنی دستے نے شرکت کرنا تھی۔۔۔

ٹوکیو اولمپکس سے قبل ڈیڈلی کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل فائیواور اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سمیت کھیلوں کے متعدد بین الاقوامی مقابلے ملتوی یا منسوخ ہوچکے ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*