Main Menu

ایس این جی پی ایل کو روندنے پر ضیاء ڈوگر کا اپنی ٹیم کے لئے 2لاکھ روپے انعام

ضیاء ڈوگر کا فائنل میں 1-2 سے کامیاب فیم کیلئے 2 لاکھ روپے انعام 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرا کر آل پنجاب سینٹوس فٹ بال کپ جیت لیا۔ یو سی پی لاہور کے میدان پر گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں فٹ بال شائقین کو کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک ایک پنلٹی حاصل کی اور اس پر گول بنایا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں فیم فٹ بال کلب نے گول کرکے برتری حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ایس این جی پی ایل کو میچ میں واپسی کے کئی ایک یقینی مواقع ملے مگر وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر سی ای او جوشیلہ سپورٹس سمیع الرسول نےفاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز جبکہ صدر فیم فٹ بال کلب ضیاء ڈوگر کی جانب سے نمایاں کھلاڑیوں اور کوچز میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ فیم فٹ بال کلب کے ابوالکلام آزاد نے بیسٹ بلیئرآف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ ایس این جی یی ایل کے سلمان کاکا بہترین گول کیپر، محمد علیم بہترین ڈیفینڈر اور فیم فٹ بال کلب کے محمد فضل فیئر پلے ایوارڈ کے مستحق ٹھہرے جبکہ بہترین اسٹرائیکرکا ایوارڈ فیم ایف سی کے نینو نے حاصل کیا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء عارف ڈوگر نے ٹورنامنٹ آرگنائزر سمیع الرسول سی ای او جوشیلہ سپورٹس کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی جبکہ فیم فٹ بال کلب کے لئے چمپئن بننے پر دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

لاہور۔ فیم فٹ بال کلب کا سینٹوس کپ جیتنےکے بعد فاتحانہ انداز






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*