Main Menu

ورلڈ پولو چیمپین شپ

 لاہور (شہباز اخترسے ) پاکستان پولو ٹیم ثاقب خاکوانی کی قیادت میں مشن ورلڈ پولو کپ کے لیے نکل چکی ہے ۔ سابق معروف کھلاڑی اور پولوٹیم کے کوچ شاہ قبلائے عالم پاکستان کی جیت کے لیے پرعزم ہیں ۔ سابق صدر لاہور پولو کلب اور پاکستان پولو ٹیم کے منیجرعبدالقادر خان ممدوٹ نے پاکستان کی تیاریوں کو مکمل قراردیتے ہوئے ورلڈ ٹرافی جیتنے کا اہل قراردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پولو ٹیم چلی میں 20 سے 29 مارچ تک جاری رہنے والی ورلڈ پولو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 19 مارچ کو چلی کے لیے روانہ ہوچکی ہے جہاں وہ زون ڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان پولو ٹیم اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پولو ٹیم کے کھلاڑیوں میں ثاقب خاکوانی (کپتان ) ، احمد علی ٹوانہ ، راجہ سمیع اللہ ، بلال حیی اورصوفی بلال پاکستان کے سکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے معروف پولو شخصیت شاہ قبلائے عالم کررہے ہیںجبکہ ٹیم منیجرکی ذمہ داری سابق صدر لاہور پولو کلب عبدالقادر خان ممدوٹ نبھارہے ہیں۔

jeetpakistan polo team

ورلڈ پولو چیمپین شپ کھیلنے چلی جانے والی پولو ٹیم کے کھلاڑیوں کا سپانسر لیرکلب کے عمر زمان کے ہمراہ گروپ فوٹو






One Comment to ورلڈ پولو چیمپین شپ

  1. nona says:

    good to see news about polo and do hope you will continue to publish news about polo, golf etc.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164