Main Menu

بمقابلہ سمرسیٹ: پاکستانی گیند باز آخری دو وکٹیں لینے میں ناکام، میچ برابر

دورہ انگلستان کے پہلے سہہ روز ہ کرکٹ میچ میں پاکستان ٹیم سمر سیٹ کے خلا ف میچ کو اپنے حق میں فیصلہ کن بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ منگل کو کھیل کے آخر ی روز پاکستان ٹیم کے گیند بازمیزبان ٹیم کے آخری دو بلے بازوں کو آﺅٹ کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث میچ غیر فیصلہ کن انداز میں ختم ہو گیا۔

میچ کی خاص بات یونس خان اور اظہر علی کے سینکڑے تھے۔گیند بازی میں عامر، سہیل اور یاسر شاہ نے اچھی گیندیں پھینکیں۔

میچ کا سکور یہ رہا۔
پاکستان پہلی باری359-8 ڈیکلیئرڈ، دوسری باری 236-ڈیکلیئرڈ
سمر سیٹ پہلی باری 128 آل آﺅٹ، دوسری باری258-8

پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ آٹھ تا دس جولائی کو ہوو میں سسیکس کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی۔

ٹیسٹ سکواڈ
مصبا ح الحق کپتان، محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، عمران خان

دورہ انگلستان کا مکمل شیڈول اور نتائج

جولائی
3-5 بمقابلہ سمر سیٹ ، ٹاﺅنٹن ، نتیجہ ، میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
8-10 بمقابلہ سسیکس، ہوو
14-18 پہلا ٹیسٹ، لارڈز
22-26 دوسرا ٹیسٹ ، اولڈ ٹریفورڈ
29-30 بمقابلہ وورسیسٹر شائر
اگست
3-7 تیسرا ٹیسٹ ، ایجباسٹن
11-15 چوتھا ٹیسٹ، دی اوول
18 پہلا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
20 دوسرا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
24 بمقابلہ انگلستان پہلا ایکروزہ۔ ساﺅتھمپٹن
27 دوسرا ایکروزہ ، لارڈز
30 تیسرا ایکروزہ۔ ٹرینٹ برج
ستمبر

یکم ، چوتھا ایکروزہ۔ ہیڈنگلے

 4 : پانچواں ایکروزہ، کارڈف

7 :اکلوتا بیس بیس، اولڈٹریفورڈ مانچسٹر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*