Main Menu

بمقابلہ سسیکس سہ روزہ : تیسرا روز بارش کی نذر، میچ بے نتیجہ ختم، جمعرات سے پہلا ٹیسٹ شروع

ہوو میں کھیلے جارہے سہ روزہ میچ کے تیسرے روزبارش کی وجہ سے ایک بھی گیند پھینکی نہ جا سکی اور میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ پاکستان کو پہلے دوروز میں بیٹنگ کی کافی پریکٹس مل گئی جس کا فائدہ جمعرات سے لارڈز کرکٹ گراونڈ پر شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے سسیکس کے خلاف دوسری اننگز میں محمد حفیظ( 23 رنز)کی وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنائے ۔ اوپنرشان مسعود اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔اس سے قبل سسیکس کاونٹی کے ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ میزبان ٹیم پانچ بلے بازوں کے نقصان پر 291 دوڑوں کے مجموعہ تک پہنچ گئی۔ عمران خان اور وہاب ریاض نے پاکستان کی جان سے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف سپنر ذوالفقار بابر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اس میچ کی خاص بات اظہر علی کی شاندار بیٹنگ تھی جنھوں نے سمر سیٹ کےخلاف سینچری بنانے کے بعد یہاں پہلی باری میں145 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سمر سیٹ کا میچ غیر فیصلہ کن رہا تھا۔
میچ کا سکور یہ رہا۔

پاکستان پہلی باری359-8 ڈیکلیئرڈ، دوسری باری 236-ڈیکلیئرڈ
سمر سیٹ پہلی باری 128 آل آﺅٹ، دوسری باری258-8

ٹیسٹ سکواڈ
مصبا ح الحق کپتان، محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، عمران خان
دورہ انگلستان کا مکمل شیڈول اور نتائج

جولائی
3-5 بمقابلہ سمر سیٹ ، ٹاﺅنٹن ، نتیجہ ، میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
8-10 بمقابلہ سسیکس، ہوو ، نتیجہ ، میچ غیر فیصلہ کن رہا
14-18 پہلا ٹیسٹ، لارڈز
22-26 دوسرا ٹیسٹ ، اولڈ ٹریفورڈ
29-30 بمقابلہ وورسیسٹر شائر
اگست
3-7 تیسرا ٹیسٹ ، ایجباسٹن
11-15 چوتھا ٹیسٹ، دی اوول
18 پہلا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
20 دوسرا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
24 بمقابلہ انگلستان پہلا ایکروزہ۔ ساﺅتھمپٹن
27 دوسرا ایکروزہ ، لارڈز
30 تیسرا ایکروزہ۔ ٹرینٹ برج
ستمبر

یکم ، چوتھا ایکروزہ۔ ہیڈنگلے

 4 : پانچواں ایکروزہ، کارڈف

7 :اکلوتا بیس بیس، اولڈٹریفورڈ مانچسٹر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*