Main Menu

لارڈز ٹیسٹ، پہلادن: مصباح الحق پھر مردِ آہن، سینچری کے بعد بھی کریز پر موجود

پاکستان اور انگلستان کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا پہلا دن پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے نام رہا جنہوں نے ایک بار پھر مردِ آہن کا کردار نبھاتے ہوئے خوبصورت ذمہ دارانہ سینکڑا سکور کیا۔

کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان کی دو وکٹیں، اسد شفیق(73) راحت علی(0) غیر ضروری طور پر گر گئیں جبکہ پاکستان کا مجموعہ چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو بیاسی رہا۔مصباح الحق ایک سو دس کے انفرادی سکور پر دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

جمعرات تیرہ جولائی سے لارڈزکرکٹ گراﺅنڈ لندن میں شروع ہونے والے میچ میں ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کے ابتدائی دو کھلاڑی شان مسعود اور اظہر علی سات ، سات کے انفردی سکور پر ہمت ہارے تو گوروں کے حوصلے بڑھے لیکن حفیظ(40) اور یونس خان(33) کی چھوٹی باریوں نے طوفان کاراستہ روکنے میں اپنا کردار ادا کیا بعد میں مصباح نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ پر ایک سو اڑتالیس دوڑوں کی شراکت بنا کر میچ کو بے قابو ہونے سے بچا لیا۔

shan-masood-was-caught-behi

مصباح نے سترہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چون گیند وں پر لارڈز میں اپنی پہلی سینچری مکمل کی۔اسد شفیق نے تہتر دوڑوں کی عمدہ باری کھیلی۔
انگلستان کے گیند بازوں میںکرس ووایکیس نے چار وکٹیں حاصل کی۔

پاکستانی ٹیسٹ  ٹیم
مصبا ح الحق کپتان، محمد حفیظ، شان مسعود،  اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد،  یاسر شاہ، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی

پہلے ٹیسٹ کے لیئے انگلستان کا سکواڈ

الیسٹر کک،کپتان،معین علی،جونی بیئرسٹوو،جیک بال،گیری بیلنس،سٹیورٹ براڈ،سٹیون فن،ایلیکس ہیلز،ٹوبی رولنڈ جونز،جو روٹ،جیمز وینس،کرس ووایکس۔

میڈیا کا کردار؟
ٹیسٹ سیریز کے آغا ز میں برطانوی میڈیا نے ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں پر زیادہ بحث کرنے کی بجائے ایک بار پھر عامر کو میچ فکسر کے روپ میں پیش کر کے سیریز کو ماضی کے تلخ لمحات کا لباس پہنانے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان ٹیم کی توجہ تاہم کھیل پر مرکوز ہے ۔ دونوں سہہ روزہ پریکٹس مقابلوں میں پاکستان کی بلے بازی خاصی حد تک بہتر رہی۔ دوسری طرف انگلستان سری لنکا کے خلاف کامیابیاں سمیٹ کر اچھی پریکٹس میں ہے۔اس لحاظ سے یہ سیریز خاصی دلچسپ ثابت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کی امیدیں ایک بار پھر تجربہ کار یونس خان اور مصباح الحق سے وابستہ ہیں۔ دونوں کی ماضی قریب میں بلے بازی کی فارم کمال کی رہی ہے۔عامر کی واپسی سے گیند بازی میں پاکستانی ٹیم مضبوط ہو چکی ہے۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے ساتھ مل کر وہ گوروں پر وار کرنے کے لیئے تیار ہے۔

ریکارڈز
پاکستان نے انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز پچھلے برس امارات میں دو صفر سے جیتی تھی جبکہ
دو ہزار گیارہ بار ہ کی سیریز میں پاکستان نے انگلستان کو امارات میں کلین سویپ کیا تھا۔اس اعتبار سے پاکستان کا پلڑا تھوڑا بھاری ہے ۔
دو ہزار دس کی تنازعات سے بھرپور سیریز میں انگلستان نے اپنے میدانوں پر چار میچوں کی سیریز تین ایک سے جیتی۔اس سے قبل دو ہزار چھ میں انگلستان چار میچوں کی سیریز تین صفر سے جیتا۔
اب تک دونوں ممالک کے درمیان کل ستتر پانچ روزہ مقابلے کھیلے گئے جن میں سے اٹھارہ پاکستان اوربائیس انگلستان جیتا۔
انگلستان میں دونوں ممالک کے درمیان کل سینتالیس مقابلوں میں سے ،نو پاکستان اوربیس انگلستان جیتا۔

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ
مصبا ح الحق کپتان، محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، عمران خان

بمقابلہ سسیکس سہ روزہ : تیسرا روز بارش کی نذر، میچ بے نتیجہ ختم، جمعرات سے پہلا ٹیسٹ شروع
ہوو میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ کے تیسرے روزبارش کی وجہ سے ایک بھی گیند پھینکی نہ جا سکی اور میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ پاکستان کو پہلے دوروز میں بیٹنگ کی کافی پریکٹس مل گئی جس کا فائدہ جمعرات سے لارڈز کرکٹ گراونڈ پر شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے سسیکس کے خلاف دوسری اننگز میںمحمد حفیظ( 23 رنز)کی وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنائے ۔ اوپنرشان مسعود اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔اس سے قبل سسیکس کاو¿نٹی کے ابتدائی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ میزبان ٹیم پانچ بلے بازوں کے نقصان پر 291 دوڑوں کے مجموعہ تک پہنچ گئی۔ عمران خان اور وہاب ریاض نے پاکستان کی جان سے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف سپنر ذوالفقار بابر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اس میچ کی خاص بات اظہر علی کی شاندار بیٹنگ تھی جنھوں نے سمر سیٹ کےخلاف سینچری بنانے کے بعد یہاں پہلی باری میں145 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سمر سیٹ کا میچ غیر فیصلہ کن رہا تھا۔
میچ کا سکور یہ رہا۔
پاکستان پہلی باری359-8 ڈیکلیئرڈ، دوسری باری 236-ڈیکلیئرڈ
سمر سیٹ پہلی باری 128 آل آﺅٹ، دوسری باری258-8

دورہ انگلستان کا مکمل شیڈول اور نتائج

جولائی
3-5 بمقابلہ سمر سیٹ ، ٹاﺅنٹن ، نتیجہ ، میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
8-10 بمقابلہ سسیکس، ہوو ، نتیجہ ، میچ غیر فیصلہ کن رہا
14-18 پہلا ٹیسٹ، لارڈز
22-26 دوسرا ٹیسٹ ، اولڈ ٹریفورڈ
29-30 بمقابلہ وورسیسٹر شائر
اگست
3-7 تیسرا ٹیسٹ ، ایجباسٹن
11-15 چوتھا ٹیسٹ، دی اوول
18 پہلا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
20 دوسرا ایک روزہ بمقابلہ آئرلینڈ، ڈبلن
24 بمقابلہ انگلستان پہلا ایکروزہ۔ ساﺅتھمپٹن
27 دوسرا ایکروزہ ، لارڈز
30 تیسرا ایکروزہ۔ ٹرینٹ برج
ستمبر

یکم ، چوتھا ایکروزہ۔ ہیڈنگلے

 4 : پانچواں ایکروزہ، کارڈف

7 :اکلوتا بیس بیس، اولڈٹریفورڈ مانچسٹر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*