Main Menu

یاسر شاہ کے ستارے عظمت کی بلندیوں پر، آئی سی سی درجہ بندی میں نمبر ایک گیند باز قرار

لارڈز کے پانچ روزہ میچ کو چوتھے روز میں ختم کرنے والے پاکستان کے سٹار لیگ سپنریاسر شاہ
نے ایک تیر سے کئی شکار کر ڈالے۔ انہوں نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔

ایک اور اعزاز ان کے نام کے آگے چمک اٹھا اور وہ یہ تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پانچ روزہ کرکٹ کے گیند بازوں کی جو تازہ درجہ بندی شائع کی ہے اس میںیاسر شاہ کا نام پہلی بار سرفہرست لکھا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ کے لیئے یہ خوشگوار موقع اس لیئے بھی ہے کہ پورے بیس برس بعد کوئی پاکستانی گیند باز ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ کے گیند بازوں کی فہرست میں پہلے درجہ پر فائز ہوا ہے۔

اس سے قبل ان ہی کی انداز میں لیگ بریک کروانے والے مشتاق احمد انیس سو چھیانوے میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو چکے ہیں۔

’آئی سی سی‘ کی طرف سے نئی درجہ بندی کا یہ اعلان ایسے وقت ہوا جب ایک روز قبل یعنی اتوار کو پاکستان نے لارڈز کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہنا چاہیے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے انگلستان کے خلاف پہلی اننگز میں چھ جب کہ دوسری اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

دو ہزار چودہ میں پانچ روزہ بین الاقوامی کرکٹ شروع کرنے والے یاسر شاہ اب تک تیرہ میچوں میں چھیاسی وکٹیں حاصل کر کے ایک منفرد ریکارڈ پہلے ہی بنا چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*