Main Menu

جیت پاکستان کرکٹ فیسٹی ول:افتتاحی میچ میں جیت پاکستان نے سیاست پاکستان کو مات دیدی

مجید الیون نے ینگ سٹار جونیئرکو شکست دے کر چوتھا جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ فیسٹیول جیت لیا

jeet pakistan (83)

چوتھا جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ فیسٹیول مجید الیون کے نام 

مانگا منڈی (رپورٹ ۔ زاہدمغل + اسامہ عامر ) مجید الیون نے ینگ سٹار جونیئرکو شکست دے کر چوتھا جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ فیسٹیول جیت لیا۔ شاہدآئل سٹور کے سی ای اوشاہد محمود آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔جیت پاکستان ڈاٹ کام کے زیراہتمام مانگا منڈی میں کھیلے گئے فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مجید الیون لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اورز میں 61 رنز سکور کیئے ۔ مجید الیون کو ٹینس بال کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں شہباز کالیا، بھائی لنگر، بھولا، فہیم بٹ اورڈاکٹرافضل جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں جس کے باعث ینگ سٹار جونیئرکی ینگ سائیڈ کو ہدف حاصل کرنے میں ناکامی رہی ۔ ینگ سٹار جونیئرکی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 25 رنز بناسکی اور یوں فائنل میچ مجید الیون نے 36 رنز سے جیت کر فائنل ٹرافی اور 20 ہزار روپے اپنے نام کیئے ۔ رنر اپ رہنے والی ینگ سٹار جونیئرکی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 10 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز سابق منیجر قومی کرکٹ ٹیم اور ڈائریکٹر کلب کرکٹ پی سی بی سید اظہر زیدی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے مانگا منڈی آئے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز ڈائریکٹر سپورٹس پی ایچ اے عامر ابراہیم اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور پبلک ریلیشن آفیسرپی سی بی شکیل احمد خان نے گراو¿نڈ کو رونق بخشی ۔

……………………………………………………………………………………….

جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ میلے میں فائنل 12 آپس میں ٹکرانے کو تیار

مانگا منڈی (رانا اسامہ سے ) جیت پاکستان سپورٹس فیسٹیول دوہزار سولہ میں 12 ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ مانگا منڈی شیخ سیلر کرکٹ گراونڈ میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز عوام کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں مہر الیون، گجر الیون، چراغ ٹاون، ریاض الیون، عمران الیون، رضوان الیون، ینگ سٹار جونیئر، ڈاون الیون، مانگا چیلنجر، بیجا الیون اور اعظم گارڈن لائنزکی ٹیمیں فائنل مرحلے کے لیئے آج زور آزمائی کریں گی ۔

…………………………………………………………………………………………………………………………………………………….

ڈائریکٹر سپورٹس پی ایچ اے عامر ابراہیم ،پبلک ریلیشن آفیسر پی سی بی شکیل احمد خان ،پاکستان ریلویز کرکٹ کوچ عابد بٹ اورالصادق کیٹل فیڈ کے مالک رانا محمد خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

مانگا منڈی (رپورٹ : زاہد مغل /اسامہ عامر)

شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کی دعاوں سے جیت پاکستان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ بالآخر مانگا منڈی اور گردونواح کے علاقے میں بسنے والے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوہی گئی ۔

چھبیس جولائی دوہزار سولہ کی رات پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے داعی اور اپنے محکموں میں اچھی شہرت کے حامل آفیسرز نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرکے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کھیلوں کو فروغ دینے والے لوگ ابھی بھی موجود ہیں اور یہ کہ کھلاڑی جذبے اور لگن سے اپنی محنت جاری رکھیں اور ملک کے لیئے نام پیدا کریں ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پرسپورٹس لور ڈائریکٹر سپورٹس پی ایچ اے عامر ابراہیم ، سابق انٹر نیشنل کرکٹر اور پی سی بی کے پبلک ریلیشن آفیسر شکیل احمد خان ، پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن اور لیول ٹو کوچ عابد بٹ اور الصادق کیٹل فیڈ کے سی ای او رانا محمد خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

افتتاحی میچ میں جیت پاکستان کرکٹ کلب نے سیاست پاکستان کرکٹ کلب کی ٹیم کو چاروں شانے چت کرکے اگلے مرحلے کے لیئے کوالیفائی کرلیا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*