Main Menu

ہار گئے تو کیاہوا، چلو انجوائے کریں: پاکستان کرکٹرز کا اپنے اہل خانہ کے ہمرا مانچسٹر یونائٹیڈ کا دورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ بھلے تین سو تین دوڑوں سے ہار گئی لیکن اس نے فٹ بال کی دنیا کے مشہور انگلش کلب مانچسٹر یونائٹیڈپہنچ کر خود کو کافی پر سکون کر لیا۔

تمام کرکٹر اورانتظامی شخصیات میں سے بیشتر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم پہنچے۔ اس دورے کے لیئے مانچسٹر یونائٹیڈ نے باقاعدہ قومی ٹیم کو دعوت دی تھی۔

کپتان مصباح الحق ، محمد حفیظ، وہاب ریاض، اظہر علی نے اپنی بیگمات اور بچوں کے ہمرا ہ مانچسٹر یونائٹیڈ سٹیڈیم میں خو ب انجوائے کیا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو کلب کی تاریخ کے بارے میں بتایا گیا۔

کھلاڑیوں نے میدان کے علاوہ یونائٹیڈ کے ڈریسنگ روم کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر کھلاڑیوںنے نہ صرف انجوائے کیا بلکہ تصاویر اور سلفیاں بھی بنوائیں۔

مینجر انتخاب عالم اور کوچ مکی آرتھر بھی اس موقع پر موجود تھے

آپ کو معلوم ہو گا کہ یونائٹیڈ کا شمار دنیا کی بہترین اور مہنگی ترین فٹ بال کلبوں میں ہوتا ہے۔ ڈیوڈ بیکھم اسی کلب سے کھیلے ۔ اس وقت انگلستان کے کپتان وائن رونی بھی اسی کلب سے وابستہ ہیں۔

حال ہی میں کلب نے اپنا کوچ تبدیل کیا ہے۔ نئے کوچ جوزے مورینیو اگلے ماہ سے شروع ہونے والے سیزن میں کلب کوماضی کی طرح پھر سے اونچی اُڑان پر لے جانے کے لیئے تیار ہیں۔

کلب نے جو نئے کھلاڑی بھرتی کیئے ہیں ان میں سویڈن کے زلاتان ابراہیمووچ بھی شامل ہیں۔

pc-wahab-riaz-familypc-hafic-familypc-intekhapc-intekhab-alampc-miky-artherpc-misbah-and-azher-familypc-misbah-interviewpc-misbahpc-w-riazpc-wahab-and-azherpc-man-united-groundpc-man-united-players






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*