Main Menu

دو روزہ پریکٹس میچ : پاکستان کا وورسسٹر شائر کے خلاف میچ بے تیجہ، اظہر علی کی اکیاسی دوڑیں

پاکستان اور ووسٹر شائر کے درمیان کاﺅنٹی گراﺅنڈ ر پرانتیس تا تیس جولائی کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستانی نقطہ نظر سے میچ کی خاص بات شان مسعود(67) اور اظہر علی(81) کی شاندار نصف سینچریاں تھیں۔

میزبان ٹیم نے میچ کے دوسرے دن چھ وکٹوں کے نقصان پر 76اوورز260رنز بنائے۔ کلارک اور کیڈ مور نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ پاکستان کی طرف سے راحت علی نے دو ‘عمران خان ‘سہیل خان ‘ذوالفقار بابر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے روزپاکستان نے اپنی باری میں تین وکٹوں پر80اوورز 261رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ اس میچ میں مصباح الحق ‘یونس خان ‘سرفرازاحمد‘محمد حفیظ اور محمد عامر کو آرام دے کر سمیع اسلم ‘محمد رضوان ‘عمران خان اور سہیل خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا۔

 برمنگھم میں تیسرا ٹیسٹ میچ میں تین اگست سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیئے قومی ٹیم میںتبدیلیوں کا امکان ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*