Main Menu

چوتھاسرسید احمد خاں میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ شروع , افتتاحی میچ میں باٹھ یونائیٹڈ کی پھولنگر یونائیٹڈ کو 7-0 سے شکست

jeetpakistan football 2016 (1)

چوتھاسرسید احمد خاں میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ شروع 

افتتاحی میچ میں باٹھ یونائیٹڈ کی پھولنگر یونائیٹڈ کو 7-0 سے شکست

سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری خالد گجر نے افتتاح کیا

مانگا منڈی (رپورٹ:سلیم احمد خاں۔ تصاویر:ایم امجد) علیگڑھ پبلک سکول و کالج کے سپورٹس ونگ اور پاکستان کمپنی سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتما م چوتھاسرسید احمد خاں میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد خالد گجر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میچ میں باٹھ یونائیٹڈ نے پھولنگر یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 سے شکست دی ۔ باٹھ یونائیٹڈ کی ٹیم کو پہلے ہاف تک دوصفر کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں 5 گول مزید کرکے پھولنگر یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ پھولنگر یونائیٹڈ کے نوجوان گول کیپر عمرنے کئی ایک یقینی گول بچاکر پھولنگر یونائیٹڈ کی فتح میں دیوار بننے کی کوشش کی لیکن باٹھ یونائیٹڈ کی جانب سے تابڑتوڑ حملوں کے باعث پھولنگر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی گول کیپر کا ساتھ نہ دے سکے۔ باٹھ یونائیٹڈ کی جانب سے نواز بھٹہ ،وقاص اور عمیر نے دودوگول سکور کیئے جبکہ ایک گول عثمان کے حصے میں آیا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 8ٹیموں میں میزبان سلیم خاں ساکر سکول کے علاوہ قائد فٹ بال کلب ، مراکہ فٹ بال کلب ، پھولنگریونائیٹڈ فٹ بال کلب ، باٹھ یونائیٹڈ فٹ بال کلب ، بحریہ ٹاون فٹ بال کلب ، پروفیس سینتھٹک ہیرکلرفٹ بال کلب اور ابابیل فٹ بال کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18اگست کو کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*