Main Menu

انگلستان نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو-ایک کی برتری حاصل کر لی، معین علی مردِ میدان

گوروں کے دیس میں پاکستان کو مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

ایجبیسٹن کرکٹ گراﺅنڈ میں انگلستان نے تیسرے پانچ روزہ میچ میں پاکستان کو 141دوڑوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں ناقابلِ شکست دو -ایک کی برتری حاصل کر لی۔

معین علی کو عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پہلی باری میں63رنز بنانے کے بعد معین علی دوسری باری میں 86رنزکے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ انہوں نے اظہر علی اور سہیل خان کی وکٹیں بھی لیں۔

میچ کے پانچویں روز انگلستان نے پاکستان کو جیت کے لیئے چوراسی اوورز میں تین سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا تاہم پوری ٹیم اکہتر ویں اوور میں دو سو ایک رنز پر ہمت ہار گئی۔

سمیع اسلم (70) اظہر علی(38) اورسہیل خان نے چھتیس رنز بناکر مزاحمت کی۔ حفیظ دو، یونس چار،مصباح دس سرفراز صفر پرا ٓﺅٹ ہوئے۔ اسد شفیق نے پہلی باری کی طرح دوسری بار ی میں بھی صفر کو گلے لگایا۔

چوتھا ٹیسٹ گیارہ اگست سے اوول میں شروع ہو گا۔

england-win-3rd-test1

England 297 & 445/6d v Pakistan 400 & 201 (70.5 ov, target 343) England won by 141 runs






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*