پہلا جشن آزادی فٹ بال کپ پروفیس ہیرکلرنے جیت لیا

پہلا جشن آزادی فٹ بال کپ پروفیس ہیرکلرنے جیت لیا
فائنل میچ میں شاہد آئل سٹور کی ٹیم کو 4-1 سے شکست، مہمان خصوصی شاہد محمود آرائیں نے انعامات تقسیم کیئے
مانگامنڈی (رپورٹ :زاہد مغل /تصاویر:ایم امجد)پاکستان کے پہلے آن لائن سپورٹس نیوز پیپرجیت پاکستان ڈاٹ کام اورپاکستان کمپنی سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلا جشن آزادی فٹ بال کپ پروفیس فٹ بال کلب نے جیت لیا۔ شاہد آئل سٹورکی ٹیم کو فائنل میں ایک کے مقابلے 4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی شاہد آئل سٹورکے ہیڈشاہد محمود آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری حاجی طارق محمود کے مطابق بحریہ ٹاون فٹ بال اکیڈمی لاہور میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پروفیس سنتھیٹک ہیرکلر فٹ بال کلب کے کپتان ثاقب عطا جٹ نے اپنی مضبو ط دفاعی حکمت عملی کے مطابق شاہد آئل سٹور کی ٹیم کو فائنل میں ایک آسان مقابلے میں شکست دی ۔ پروفیس فٹ بال کلب کی جانب سے سلیم احمد خاں ، نذیراحمد گجر ، چوہدری انصراور صابر چشتی نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ شاہد آئل سٹور کی جانب سے آصف رانا نے ایک گول سکورکیا۔ فائنل میں کو نوجوان کوالیفائیڈ ریفری علیم چاندنے سپروائز کیا جبکہ فریاد اور اسلم نے ان کی معاونت کی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی نے پروفیس فٹ بال کلب کے کپتان ثاقب عطاجٹ کو ونگ ٹرافی اور 10 ہزار روپے نقد انعام دیا۔
« دورہ برطانیہ :ایک روزہ مقابلوں کے لیئے عمرگل، شرجیل خان اور سمیع اسلم ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب (Previous News)