Main Menu

پہلاایکروزہ:پاکستانی گیند باز تھکاوٹ کا شکار، انگلستان کی 44 دوڑوں سے کامیابی

انگلستان نے ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ایکروزہ میچ میں چوالیس دوڑوں سے کامیابی حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کے برتری حاصل کر لی۔

پاکستان ٹیم نے انگلستان کو پچاس اوورز میں 261 رنز کا ہدف دیا لیکن دو بار بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور پھر ڈی ایل طریقہ کار کے تحت انگلستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔

میزبان ٹیم نے پاکستان کے مجموعے260 رنز کے تعاقب کے لیئے ابتداءہی سے جارحانہ انداز اختیار کرلیا تاہم عمر گل نے ویلز کی وکٹ حاصل کر کے پاکستان کوپہلی کامیابی دلا دی۔لیکن اس کے بعد رائے(65) اور روٹ(61) نے تراسی دوڑوں کی شراکت بنا کر میچ پر انگلش ٹیم کی گرفت مضبوط کر دی۔

کپتان مورگن (33)اور سٹوکس (15)کریز پر موجود تھے جب بارش کی وجہ سے مزید کھیل ممکن نہ ہو سکا۔جب کھیل آخری بار رکا تو انگلستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر33.4 اوورزمیں194 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلستان کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں دو سو ساٹھ دوڑیں بنائیں جبکہ اس کے چھ بلے باز آﺅٹ ہوئے۔کپتان اظہرعلی( 82رنز9 چوکے) اور وکٹ کیپر سرفراز(55رنز3 چوکے) کی شاندار نصف سینچریوں نے ایک قابل بھروسہ مجموعہ کھڑاکرنے میں نمایا ں کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں شرجیل16، حفیظ11،بابر اعظم40اورشعیب ملک نے 17رنز بنائے۔ جبکہ محمد نواز17 اور عماد وسیم بھی17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

انگلستان کی جانب سے سپنر عادل راشد نے دو بلے باز آﺅٹ کیئے۔
دوسرا میچ ستائیس اگست بروز ہفتہ لارڈز میں کھیلا جائیگا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*