Main Menu

دوسرا ایکروزہ: انگلش ٹیم کی لگاتار دوسری کامیابی،سرفراز کا سینکڑا ضائع گیا

انگلستان نے لارڈز میں کھیلا گیا دوسرا ایکروزہ میچ چار وکٹوں سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو، صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سٹار انگلش بلے باز جے روٹ مین آف دی میچ رہے جنہوں نے نواسی رنز کی فاتحانہ باری کھیل کر سرفراز احمد کی شاندار سینچری کی کاکردگی کو گہنا دیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اس وقت انتہائی ناقص لگنے لگا جب پاکستان کے ابتدائی تین بلے بازکپتان اظہر علی(0)سمیع اسلم(1)،شرجیل خان (0)چوتھے اوورز میں صرف دو رنز کے مجموعے پر فارغ ہو گئے۔

اس موقع پر وکٹ کیپر سرفراز احمد(105) نے بابراعظم(30)شعیب ملک(28) اور عماد وسیم(ناقابل شکست63) کے ساتھ ملک کر پاکستان کو ایک باوقار مجموعے251/10/49.5 پر لا کھڑا کیا۔

کپتان اظہر علی کے خیال میں یہ مجموعہ تین سو رنز کو چھونا چاہیئے تھا۔

میزبان گیند بازوں کی جانب سے ووڈ اور ووکس نے تین ، تین بلے بازآﺅٹ کیئے۔

انگلش ٹیم کی ابتدائی دوکٹیں رائے (0) اورہیلز(14) نو ویں اوور میں رنز پر گر گئیں لیکن سٹار بلے باز جے روٹ(89) اور کپتان این مورگن(68) کے درمیان تیسری وکٹ پر شاندار شراکت(112) نے میچ کا پانسہ پلٹ دیاجس کے بعد آنے والے بلے بازوںسٹوکس(42) بٹلر(4) معین علی(ناقابل شکست21) اور ووکس(7) کے لیئے فتح کو پانا آسان ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے امداد وسیم نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ کے لیئے پاکستان نے تین تبدیلیاں کیں، محمد حفیظ کی جگہ سمیع اسلم(1)، عمر گل کی جگہ حسن علی(1/52) اورمحمد نواز کی جگہ یاسر شاہ (0/62)کو ٹیم میں جگہ دی گئی لیکن تینوں کی کارکردگی واجبی رہی۔

تیسرا ایکروزہ میچ کھیلا تیس اگست کو ٹرینٹ برج میں کھیلاجائیگا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*