Main Menu

آفریدی، کامران اکمل، اور احمد شہزاد کو اکلوتے ٹی ٹونٹی کے لیئے قومی ٹیم میں جگہ نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلستان کے اکلوتے بیس بیس میچ کے لیئے پاکستان کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ٹیم کا اعلان تیسرے ایکروزہ میچ کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس میچ کے لیئے سابق کپتان شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو نظر انداز کر دیا گیا ہے تاہم ایک نئے آل راﺅنڈر عماد بٹ کے ٹیم میں شامل کیئے جانے کے روشن امکانات ہیں۔

شاہدآفریدی کا بظاہر پاکستانی کیریئر اختتام کو پہنچا ہوا معلوم ہوتا ہے تاہم اگر انہیں مستقبل میں ٹیم میں لیا گیا تو انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم ثابت کرنے کے لیئے کہا جا سکتا ہے۔

انگلش ٹیم کے خلاف اکلوتا بیس بیس سات ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جایئگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*