Main Menu

آخری ایکروزہ میں کامیابی:سرفراز ، ملک اور رضوان نے انگلستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کر دیا

پاکستان نے انگلستان کو پانچویں ایکروزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔303 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی فتح کے مرکزی کردار شعیب ملک اور سرفرا ز احمد تھے جنہوں نے چوتھی وکٹ پرقیمتی163 رنز جوڑ کر انگلستان کا پاکستان کو وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ تاہم سیریز چار ایک سے انگلستان کے نام رہی۔

سرفراز نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نوے رنز بنائے،انہیں ڈاسن نے آﺅٹ کیا۔ جبکہ شعیب نے بھی عمدہ بلے بازی کے ذریعے 77رنز جوڑے جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔240 سے 266 تک پہنچتے پہنچتے پاکستان کی تین اہم وکٹیں گر گئیں تھیں اس موقع پر محمد رضوان(34*) اور عماد وسیم (16*)نے تحمل سے کھیلتے ہوئے48.2 اوورز میں پاکستان کو فتح دلوا دی۔

انگلستان نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر تین سو دو رنز بنائے جس میں سب سے نمایاں حصہ(87رنز)افتتاحی بلے باز رائے اور آل راﺅنڈر سٹوکس (75) کا تھا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار اور محمد عامر نے تین کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔

آخری میچ میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو دوبارہ ٹیم میں جگہ دی جبکہ زخمی عرفان کی جگہ عامر کو شامل کیا گیا ۔ دونوں تبدیلیاں ٹیم کی جیت کے لیئے اہم ثابت ہوئیں۔

پاکستان ٹیم سیریز کا پہلا میچ ساﺅتھمپٹن میں چوالیس دوڑوں سے ، دوسرا لارڈز میں چار وکٹوں سے ، تیسرا ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں ایک سو انتہر دوڑوں سے اور لیڈز کا میچ چار وکٹوںسے ہار کر وائٹ واش کے دہانے پر پہنچی ہوئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان انگلستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر کرنے میں کا میاب ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستان عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا۔

 

پاکستان انگلستان کے دورے کاآخری میچ ٹی ٹونٹی سات ستمبر کو اولڈٹریفرڈ میں کھیلے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*