Main Menu

انڈر 18سیریز:پاکستا ن نے اومان کے خلاف سیریز تین صفر سے جیت لی

pak-oman-hokey-series

پاکستان انڈر ایٹ ٹین ہاکی ٹیم نے اومان کے خلا ف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیت لی۔

جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی گئی سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو، دو سے برابر رہا لیکن اگلے تینوں ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے حریف کو واضح مارجن سے ہرا کر سیریز جیت لی۔

مینجر کامران اشرف نے ٹیم کی کارکردگی پرا طمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہمان خصوصی صوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان ہاکی کی اٹھان کے لیے وفاقی حکومت نے دو سو ملین روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے۔

جونیئر ایشیا کپ چوبیس ستمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہو رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*