Main Menu

پہلاٹی ٹونٹی :پاکستان اور جزائر غرب الہندآج دبئی میں آمنے سامنے

sarfaraz-and-carlos

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

انگلستان کے خلاف اکلوتا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم ویسٹ انڈیز جو کہ ٹی ٹونٹی کی عالمی چیمپئن ہے ، قومی ٹیم کے لیئے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک مشکل حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان ٹیم میں عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے رویے اور کھیل میں کتنی بہتری پیدا کی ہے۔پاکستان کے پاس شرجیل اور خالد لطیف کی صورت میں ایک اچھی جوڑی وجود میں آ چکی ہے۔

گیند بازوں کے جتھے میں عرفان کی کمی محسوس ہو سکتی ہے اور پھر عامر بھی شادی کی تقریبات کی وجہ سے پہلے میچ کے لیئے دستیا ب نہیں ہیں۔

بریتھویٹ اور سرفراز نے ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں—فوٹو: اے ایف پی

دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان اب تک صرف چار ٹی ٹونٹی ہوئے ہیں۔ دو پاکستان جیتا دو میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا۔

پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ:
سرفراز احمد (کپتان) بابراعظم، حسن علی،عماد وسیم، خالد لطیف،محمد عامر، محمد نواز،محمدرضوان، رومان رئیس،سعد نسیم، شرجیل خان،شعیب ملک، سہیل تنویر،عمراکمل، وہاب ریاض۔

ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سکواڈ
کارلوس براتھ ویٹ (کپتان)سمیوئل بدری،ڈوین براوو،جانسسن چارلس،آندرے فلیچر(کیپر)جیسن ہولڈر،ایون لیوس،سنیل نرائن،کیرن پولارڈ،نیکولس پورن،رومین پاول،مارلن سمیوئل،جیروم ٹیلر،چاڈ وک والٹن،کیسرک ولیمز،آندرے رسل۔ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ایک روزہ سیریز(تین میچ) اور آخرمیں تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جس کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

دورے کا مکمل شیڈول
پہلا ٹی ٹونٹی: دبئی،23ستمبر
دوسرا ٹی ٹونٹی: دبئی،24ستمبر
تیسراٹی ٹونٹی: ابو ظہبی،27ستمبر
پہلا ایکروزہ:شارجہ،30ستمبر
دوسرا ایکروزہ : شارجہ، 2اکتوبر  دو روزہ پریکٹس میچ:دبئی،4-3اکتوبر
تیسراایکروزہ: ابو ظہبی،5اکتوبر تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ:شارجہ،9-7اکتوبر
پہلا ٹیسٹ، ڈے اینڈ نائٹ: دبئی،17-13اکتوبر
دوسرا ٹیسٹ: ابو ظہبی،25-21اکتوبر
تیسرا ٹیسٹ: شارجہ،30اکتوبر3نومبر






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*