Main Menu

اظہر علی کی جگہ برینڈن مک کولم لاہور قلندرز کے نئے کپتان

lahore-qalanders

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے اظہرعلی کو کپتانی سے فارغ کر کے ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم کو ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔

تاہم اظہر علی کو بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی یقین دہانی کرا ئی گئی ہے۔

مک کولم کا لاہور قلندر سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

 عاقب جاوید نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کپتانی کی تبدیلی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ برینڈن مک کولم نہ صرف ٹیم کے کپتان ہونگے بلکہ انہیں ٹیم کا نگران( منٹر) بھی بنا یا گیا ہے۔

نئے کپتان برینڈن مک کولم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور بالخصوص لاہور قلندرز میں شمولیت اختیار کرنے پر بہت خوش ہیں جس کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں’۔

لاہور قلندرز کو اظہرعلی کی قیادت میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے ابتدائی مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کرس گیل جیسے کھلاڑی اپنی روایتی بلے بازی میں ناکام رہے تھے۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس بار لاہور قلندر کی ٹیم پی ایس ایل جیتنے کی پوزیشن میں ہو گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*