Main Menu

پہلا ٹی ٹونٹی: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف9 وکٹوں کی آسان فتح

pak-won-1st-match-vs-wi

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بیس بیس بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نو وکٹوں کی آسان فتح حاصل کر کے اس امر کا اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی اس بار اپروچ جارحانہ رہے گی۔

پہلے پاکستان کے گیند بازوں نے حریف بلے بازوں کا سانس لینا دشوار کر دیا پھر پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں کے تابڑ توڑ حملوں نے مخالف گیند بازوں کے حواس باختہ کر دیئے۔ اس میچ کے ہیرو عماد وسیم اور بابر اعظم تھے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی گئی جہاں اس کی پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر ایک سو پندرہ کا مجموعہ بنا کر ہمت ہار گئی۔

ڈوائن براوو پچپن دوڑوں کے ساتھ ان کے ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی بلے بازی کی کمر توڑنے والے عماد وسیم تھے جنہوں نے مقررہ چار اوورز میں چودہ دوڑوں کے بدلے آدھی ویسٹ انڈین ٹیم آﺅٹ کر دی۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف پانچ اعشاریہ چار اوورز قبل پورا کر کے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔پاکستان کی گرنے والی واحد وکٹ شرجیل خان کی تھی جنہوں نے آٹھارہ گیندوں پر بائیس رنز بنائے۔

بابر اعظم نے ناقابل شکست شاندار نصف سینچری(55) بنائی جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔ خالد لطیف نے ان کا اچھا ساتھ دیا اور وکٹ کھوئے بنا چونتیس دوڑیں بنائیں۔

پاکستان تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اسی حریف کے خلاف اگلا میچ ہفتہ کو کھیلے گا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*