Main Menu

مہان بھارت:انوراگ ٹھاکر”حقیقی جواریا “اور راجیو شکلا ”دلال“ ہے: للت مودی کی پکار

indian-board-offician-at-rs

بھارت کی مشہور پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے سپریم کورٹ کے ساتھ سرد جنگ کے سبب پیداہونے والے بحران سے دوچار ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے اعلی حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لٹیرا اور دلال قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ستاون سالہ راجیو شکلا جو بنیادی طور پر ایک صحافی اور سیاستدان ہیںانڈین پری میئر لیگ کے چیئرمین ہیں جبکہ اکتالیس سالہ انوراگ ٹھاکر(صدر بی سی سی آئی) بی جے پی کے سیاست دان اور ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی کے بیٹے ہیں۔

للت مودی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انوراگ ٹھاکر اور راجیو شکلا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے موجودہ چیئرمین راجیو شکلا دلال اور بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکرحقیقی فکسر ہیں۔

آئی پی ایل 2010 میں باضابطگیوں، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات پر 2013 میں للت مودی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور انہیں آئی پی ایل کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ بی سی سی آئی میں پہلے کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور واحد حل مکمل طور پر بورڈ میں صفائی ہے جیسا کہ لودھا کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی صدر کا اہل وہی شخص ہوتا ہے جس نے کبھی باقاعدہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہو اور رپورٹس کے مطابق اس عہدے کے حصول کیلئے انوراگ ٹھاکر نے طے شدہ منصوبے کے تحت 2001 میں جمو ں و کشمیر کے خلاف ایسے وقت میں ایک میچ کھیلا جب وہ اپنی علاقائی ٹیم کے سربراہ بھی تھے۔یہ ان کے کیریئر کا واحد فرسٹ کلاس میچ تھا۔

للت مودی کے مطابق انوراگ ٹھاکر زبردستی ہماچل پردیش کی ٹیم کا حصہ بنے کیونکہ اس وقت ان کے والد وہاں کے وزیر اعلیٰ تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*