Main Menu

ڈبلیواے ٹی فائنل:ڈومی نیکا نے عالمی نمبر ایک کو چاروں شانے چت کر دیا

dominika-cibulkova

ڈومنیکا شیبل کووانے سنگا پور میں کھیلا جانے والا ڈبلیو اے ٹی ایونٹ کا فائنل جیت لیا۔

سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار کا یہ پہلا ڈبلیو اے ٹی ایونٹ تھا ۔ اس ایونٹ میں دنیا کی بہترین آٹھ خواتین کھلاڑی شرکت کرتی ہیں۔

ڈومنیکا نے فائنل میں عالمی نمبر ایک جرمنی کی انجلیک کیربر کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر ٹرافی اٹھا لی۔

ڈومنیکا نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایک اتنے بڑے ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنا اور پھر ٹرافی جیت لینا ایک ایسا یادگار لمحہ ہے جس کو بیان کرنے کے لیئے اس کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*