Main Menu

پاکستان نیوزی لینڈ میں: مصباح اور یونس کا مچھلیوں کاکامیاب شکار

misbah-wife-and-fish-in-new

پاکستان کے کہنہ مشق بلے باز مصباح الحق اور یونس خان نے نیوزی لینڈکو قابو کرنے سے قبل میزبا ن ملک کے سمندرمیں مچھلیوں کا شکار کیا۔

کپتان مصباح اور پاکستان کے لیئے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے یونس خان نے نہ صرف مچھلیوں کا شکار کیا بلکہ اپنے شکاروں کو سوشل میڈیا پر پیش بھی کیا تاکہ سند رہے کہ دونوں کامیاب شکاری ہیں۔

مصباح کا ساتھ ان کی بیگم نے بھی دیا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شکار کی جانے والیوں مچھلیوں کے پکوان بنائے گئے یا انہیں دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

یاد رہے کہ مصباح اور یونس پاکستان ٹیم کی وہ جوڑی ہے جس نے نامساعد حالات میں پاکستان کرکٹ کی بلے بازی کو سہارا دیکر اسے عالمی نمبر ایک ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*