Main Menu

جنرل راحیل شریف میرے اور قوم کے ہیرو ہیں: شاہد آفریدی

gen-rahil-and-shahid-afridi

پاکستان کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے جنرل راحیل شریف پاکستان اور خود ان کے ہیرو ہیں۔ان کی ملک کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شاہد آفریدی نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر اس وقت کیا جب چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں شاہدآفریدی سپورٹس کمپلیکس کا سنگِ بیناد رکھا۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز ایک اور مصروف دن گزارا۔ فاٹا کی خیبر ایجنسی میں انہوں نے شاہد خان آفریدی سپورٹس کمپلیکس کی سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے شاہد آفریدی کے ہمراہ کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی۔

شاہد آفریدی نے جنرل راحیل کی جانب سے انہیں خوبصورت پستول کا تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

army-chief-g-rs-presented-g






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*