Main Menu

سکواش کی عالمی درجہ بندی:140کھلاڑیوں میں کتنے پاکستانی شامل ؟

پاکستان کی سکواش کے کورٹس میں دہاہیوں حکمرانی کا سورج ایسا غروب ہوا کہ اب دنیا ئے سکواش کا نقشہ صرف ویرانی ہی ویرانی پیش کر رہا ہے۔ عالمی سکوائش فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق دنیائے سکواش کے ساٹھ بہترین مردوں اور اسی بہترین خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف دو پاکستانی شامل ہیں۔

ساٹھ مرد کھلاڑیوں میں جو اکلوتا پاکستانی ستارہ کھلاڑی شامل ہے اس کا نام فرحان زمان ہے جو درجہ بندی میں انچاسویں نمبر ہیں۔

پہلی پانچ پوزیشینوں پر تین پر مصر کے کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔ محمد الشورباگے درجہ بندی میں سب سے اوپر ہیں۔کریم عبدل دوسرے اور رامی عاشور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ تیسری پوزیشن پر فرانس کے گریگوری گولٹیر کا قبضہ ہے جبکہ چوتھی پوزیشن انگلستان کے نک میتھیو کے پاس ہے۔

خواتین میں پاکستان کی سٹار کھلاڑی ماریہ طورپاکے اسی کھلاڑیوںکی فہرست میں 79 ویں درجہ پر ہیں۔یہاں بھی مصری خواتین نے دنیا کی دیگر خواتین کے پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

پہلی تین پوزیشن پر مصری نورالشربینی پہلے ، رانیم ال ولیلی دوسرے، نورین گوہر تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھے درجہ پر انگلستان کی لورا مسارو چوتھے اور فرانس کی کامیلی سرمی پانچویں درجہ پر براجمان ہیں۔

 

جونیئر رینکنگ میں پاکستان کے اسرار احمد پچیس ٹاپ کے کھلاڑیوں میں پندرہویں نمبر پر ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164