Main Menu

پی ایچ ایف انتظامیہ کی سالانہ کارکردگی تسلی بخش …….طاہر زمان

Tahir zaman

پی ایچ ایف انتظامیہ کی سالانہ کارکردگی تسلی بخش
ایف آئی ایچ کوبھارتی دباو میں نہیں آنا چاہئے تھا
کوچ جونیئرہاکی ٹیم طاہر زمان کی باتیں

ملاقات ۔ اشفاق مغل

قومی کھیل کے سنہری دور میں کھیلنے اور پاکستان کو ہاکی کا آخری ولڈ کپ دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے طاہر زمان ہاکی کی عالمی تنظیم کی چھتری تلے سرٹیفائیڈ کوچنگ سیکھنے والے پاکستان کے گنے چنے کوچز میں پہلے کوچ ہیں اور جدید ہاکی بارے معلومات رکھنے والے شاید پاکستان کے پہلے سرٹیفائیڈ کوچ ہیں ۔ اپنی جوانی کا ایک عشرہ قومی کھیل پر لٹانے کے بعد تقریبا گزشتہ پانچ سال سے وہ قومی کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے گرسکھانے میں مصروف ہیں ۔ جیت پاکستان کے نمائندے زاہد مغل سے گزشتہ دنوں ہونے والے ملاقات میں سابق اولمپئن طاہر زمان نے ہاکی کے سنہری دور سے اس کے زوال تک کی جو روداد سنائی وہ ہمارے قارئین کی خدمت میں بھی حاضر ہے۔

image054-2-500x338

پاکستان جونیئر ٹیم کی غیرموجودگی میں بھارت کے ورلڈ چمپئن بننے پر کیا کہیں گے ؟
ہماری ٹیم نے اس ایونٹ کے لیئے پوری تیاری کررکھی تھی ۔ ٹیم ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر تھی اور اس مرتبہ ہمیں خاصی امید تھی کہ ہمارے لڑکے ملک کے لیئے دوسرا جونیئرورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہتے لیکن انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے انڈیا کے دباو میں آکر اپنا فیصلہ سنادیا۔

image022-2-500x338

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اس فیصلے کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے ؟
فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی کے جانبدارانہ فیصلے سے ہاکی کو بہت نقصان ہوگا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایف آئی ایچ کے اس فیصلے پر احتجاج ضرور کرے گی اور جس طرح پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے اپنے ردعمل میں یہ کہہ دیا ہے کہ پاکستان آئندہ سے بھارت میں ہونے والے کسی بھی ہاکی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گااس سے بھارت کے شائقین ہاکی بھی روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے مقابلوں سے محروم ہونگے اور عالمی سطح پر بھی پاک بھارت ہاکی میچ دیکھنے کے شوقین بھی متاثر ہونگے ۔

image044-3-500x338

پاکستان ہاکی کی باگ ڈور سنبھالے موجودہ فیڈریشن کو ایک سال ہوچکا اس کی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں ؟
میرے خیال سے تو موجودہ فیڈریشن پاکستان میں ہاکی کی بہتری کے لیئے موثر اور جامع منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ ان کی ایک سالہ کارکردگی تسلی بخش ہے ۔

24Tahir-Zaman

ہماری ہاکی کی تنزلی کے اسباب آپ کی نظر میں کیا ہیںاور ان کا حل کیا تجویز کریں گے؟
کلب ہاکی ختم ، سکول ہاکی ختم ، سپانسرز کا رجحان کرکٹ کی طرف ، نیشنل پلیئرز نوکریوں کے لیئے دربدر اور فیڈریشن کو درپیش مالی مسائل کا سامنا یہ سب وجوہات ہماری ہاکی کی زبوں حالی کا باعث ہیں ۔ان خامیوں پر قابو پاکر ہم دوبارہ ہاکی کو پاکستان کا مقبول ترین کھیل بناسکتے ہیں۔

100x100_2879_Tahir_Zaman_with_Indian_Player.jpg






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*