Main Menu

قومی جوڈو چیمپئن شپ: آرمی اور واپڈا فاتح بن کا ابھرے

پاکستان آرمی نے 25 ویں قومی مینز اور واپڈا نے 8ویں ویمنزجوڈوچیمپین شپ جیت لی۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے25 ویں قومی مینز اینڈ 8ویں ویمنزجوڈوچیمپین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ہفتہ کو اختتام پزیر ہوگئی۔

 ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پہلی،واپڈا نے دوسری اور ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں میں واپڈانے پہلی،آرمی نے دوسری اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ اور جاپانی سفیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*