Main Menu

اظہر علی کو باہر بٹھا کر لاہور قلندر نے کیا کمائی کی؟

azher-ali-with-Mc-Cullom

لاہور قلندرکی ٹیم مسلسل دوسری باری پاکستان سپر لیگ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی۔درحقیقت لاہور قلندر پہلی ٹیم ہے جو دونوں مرتبہ سب سے پہلے سپر لیگ سے خارج ہوئی۔

 لاہور کی ناکامی میں ان کے کوچنگ سٹاف اور کرتادھرتاﺅں کوچ پیڈی اُپٹن،عاقب جاوید، مدثر نذر،اعجاز احمد کے علاوہ کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن ایک سوال جو سب سے اونچا کھڑا ہے اس کا جواب لاہور قلندر کے مالک رانا فواد اور انتظامیہ کو ضرور سامنے لانا چاہیے۔

اظہر علی کو باہر بٹھا کر اور مک کولم کو کپتانی کا تاج پہنا کر لاہور قلندر نے کیا کمائی کی؟

دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی ایکروزہ میچوں کی ناکامی کی جو تنقید ی ہوا چلی اس نے لاہور قلندر کی انتظامیہ کو بھی متاثر کیا اور اظہر علی کی جگہ نیوزی لینڈ کے سٹار مک کولم کے سپرد کپتانی کر دی گئی۔

مک کولم کپتانی اور بلے بازی کے شعبے میں ایک بے بس کرکٹر نظر آئے۔ سپر لیگ کے اگر خراب ترین پرفارم کرنے والے بڑے نام کے کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی جائے تو مک کولم کا نام شاید اس میں سرِ فہرست ہو۔

جس نے بھی ایک پاکستانی اظہر علی کی قیمت پر یہ کمال کا ہیرا تلاش کیا تھا وہ ضرور مبارک باد کا مستحق ہے۔ تاہم لاہور قلندر کو سپورٹ کرنے والے پرستاروں سے انتظامیہ کو اس ضمن میں معافی مانگنی چاہیے۔

برینڈن مک کولم کا پی ایس ایل کا یہ پہلا سیزن تھاجس میں ان کی قیادت میں لاہور قلندر نے8 میں سے 3 میچ جیتے اور5 ہارے۔ ایک میچ میں تو ان کی ٹیم 59 رنز پر لیٹ گئی جو کہ پی ایس ایل میں کسی ٹیم کی خراب ترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

اور یہی وہ میچ ہے جس نے واضح کر دیا تھا کہ قلندروں کو اس بار بھی فتح کی دھمال ڈالنا نصیب نہیں ہو گی۔

پینتس سالہ مک کولم کی پی ایس ایل دوئم میں کارکردگی بطور بلے باز

 آٹھ میچ، 7 اننگز،93 رنز،31 بہترین،13.28 اوسط، سٹرائیک ریٹ124.00

فارغ کیئے جانے والے اظہر علی کی پی ایس ایل اول میں بطور بلے باز کارکردگی

 سات میچ،7 اننگز ،183 رنز،61 بہترین،26.14 اوسط،ایک نصف سینچری، سٹرائیک ریٹ106.39۔
بطور کپتان اظہر علی نے سات میچ کھیلے دو جیتے، پانچ ہارے۔
اظہر علی کی قیادت میں دبئی میں کوئٹہ کے خلاف دو سو ایک رنز پی ایس ایل دوئم میں بھی لاہور قلندر کا سب سے بڑا سکور رہا۔

اظہر علی کو ہٹانے سے کیا ملا؟ صرف ایک میچ کی اضافی فتح قلندروں کا مقدر ٹہری۔
نتیجہ کیا نکلا؟
لیگ میں پانچویں اور آخری پوزیشن برقرار
دبئی میں زلمی کے خلاف انسٹھ رنز پر آﺅٹ ہونے کا ریکارڈقائم






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*