Main Menu

دورہ ویسٹ انڈیز: کامران اکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی

kamran-and-umer-akmal

پاکستان سپر لیگ دوئم میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سٹار بلے باز کامران اکمل اور احمد شہزاد کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیئے قومی ٹیم میں واپسی ہو گئی جبکہ تجربہ کاربلے باز اظہر علی کو کپتانی سے فارغ کیئے جانے کے بعد ٹیم سے بھی خارج کر دیا گیا۔

سپر لیگ ہی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اٹھارہ سالہ لیگ سپنر شاداب خان اور چھبیس سالہ بلے باز فخر زمان کو بھی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے پاکستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔عمراکمل کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے جبکہ محمد عامر کو صرف ایکروزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹی ٹونٹی اور ایکروزہ کرکٹ ٹیموں کا اعلان کیا ۔دو نئے کھلاڑیوںآصف ذاکر اور فہیم اشرف بھی ون ڈے ٹیم میںجگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 355 رنز بنائے تھے وہ لیگ کے سب سے کامیاب بیٹسمین بھی قرار پائے تھے۔

احمد شہزاد نے بھی پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے تین نصف سنچریوں کی مدد سے 242 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز چھبیس ، تیس مارچ یکم اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے تین میچز سات نو اور گیارہ اپریل کو ہوں گے۔پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔ سرفراز احمد (کپتان)، احمد شہزاد، فخرزمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، کامران اکمل، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، آصف ذاکر، فہیم اشرف، جنید خان، محمد اصغر اور شاداب خان
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفرازاحمد (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد نواز، شاداب خان، رومان رئیس، وہاب ریاض، حسن علی، عثمان شنواری اور سہیل تنویر۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*