Main Menu

رحمت شاہ کا سینکڑا: افغانستان کی آئرلینڈ کو ایکروزہ سیریز میں مات

rehmat-shah-afghani-cricket

افغانستان نے آئرلینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں ہرانے کے بعد ایکروزہ سیریز میں بھی مات دے دی۔پانچ ایکروزہ میچوں کی سیریز دو دو سے برابرتھی لیکن جمعہ کو پانچویں اور آخری ایکروزہ میچ گریٹر نوائیڈا میں کھیلتے ہوئے افغانستان کے سٹار بلے باز رحمت شاہ نے ناقابلِ شکست سینکڑا لگا کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے جتوا کرسیریز میں تین دو کی یادگار کامیابی دلا دی۔

اس میچ میں افغانستان کو جیت کے لیئے 230 رنز کا ہدف ملا جو اس نے آٹھ گیند یں قبل اس وقت پورا کر لیا جبک رحمت شاہ نے ڈاک ریل کی گیند کو فضا میں چھکے کے لیئے روانہ کیا۔

دیگر افغانی کھلاڑیوں میںسمیع اللہ شنواری 62 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، راشد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سوآٹھ رنز بنانے والے رحمت شاہ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*