Main Menu

ورلڈونٹر گیمز میں سولہ تمغے جیتنے والے خصوصی کھلاڑی وطن واپس

special-player-won-in-austr

پاکستان کاسپیشل اولمپکس کا دستہ آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ ونٹر گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔سپیشل اولمپکس پاکستان کے عہدے داروں اور کھلاڑیوں کے عزیز و اقارب نے دستے کا شاندار استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے مقابلوں میں جیتنے والے میڈلز پہن رکھے تھے۔خوشی سے سرشار سپیشل اتھلیٹس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ 14 مارچ سے 25 مارچ تک کھیلے جانے والے ان عالمی مقابلوں میں 110 ممالک کے تین ہزار ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے صباحت طارق نے سو میٹر ‘سنو شوئنگ’ دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا، خذیفہ قاضی نے دو سو میٹر جبکہ رمشا نعیم نے چار سو میٹر سنو شوئنگ ریس میں طلائی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

ان مقابلوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے حمیز الدین اور ان کی بہن تہمینہ نے بھی چاندی کے دو تمغے حاصل کیے ہیں۔

مجموعی طور پر پاکستانی ایتھلیٹس نے سولہ تمغے حاصل کیئے۔

پاکستان سپر لیگ دوئم کی فاتح ٹیم پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ روپے کی رقم بطور تحفہ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*