Main Menu

پاکستان کے2 ”ہیرو “وزڈن کے بہترین 5 کھلاڑیوں میں شامل

misbah-and-younus

کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ برطانوی جریدے وزڈن المانک نے سال دو ہزار سولہ کے لیئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کہنہ مشق بلے باز یونس خان کے نام وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کر لیئے ہیں۔

دونوں پاکستانیوں کی پچھلے برس کے دورہ انگلستان میں غیر معولی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے  انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ۔

اس دورے کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم مصباح کی قیادت میں دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بن گئی تھی۔یونس خان نے اس سیریز کے آخری ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سینچری سکور کی تھی۔

بیالیس سالہ مصباح الحق اور چالیس سالہ یونس خان کا وزڈن کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑیوں میں نام آنے سے ایسے پاکستانی کھلاڑیوں کی کل تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے۔

دونوں سٹار بلے بازوں سے قبل فضل محمود مرحوم، مشتاق محمد، آصف اقبال، حنیف محمد، ماجد خان، ظہیرعباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک، وقاریونس، وسیم اکرم، مشتاق احمد، سعید انور، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف اس عظمت کے مینار پر پہنچ چکے ہیں۔

وزڈن میں شامل دو ہزار سولہ کے باقی تین کھلاڑیوں میں انگلستان کے بین ڈکٹ، کرس ووکس اور ٹوبی رونلڈز جونرز شامل ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کو لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

وزڈن 1889 سے ہر سال بہترین پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتا چلا آ رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*