Main Menu

علی گڑھ کلب تیسرے ملک انور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی چیمپئن

aligarh-winner

تیسرے ملک انورمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جو علی گڑھ کلب اور نیو اتفاق کلب کے مابین جیلانی پارک گراﺅنڈ میں کھیلا گیا۔ علی گڑھ کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹ سے نیو اتفاق کلب کو ہراکر ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔

 فائنل کا افتتاح ملک سرور محمود چیئرمین ٹورنامنٹ نے کیا۔ نیو اتفاق کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 228 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 58 اور شہباز جاوید نے 40 رنز بنائے۔ کامران حیدر نے 38 رنز کے عوض تین اور محمد آفتاب نے 28 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔

علی گڑھ کلب نے مطلوبہ ٹارگٹ 230 رنز آٹھ وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے دووکٹ سے فائنل میچ جیت لیا۔ محمد فائق نے 54، عمر جاوید نے 48 اور حارث نذر نے 40 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 32 رنز کے عوض تین وکٹ حاصل کئے فخر زمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔

سابقہ مینجر پاکستانی ٹیم اظہر حسین زیدی اور چیف سلیکٹر ایل آر سی اے عمران بچہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ونر ٹرافی علی گڑھ کے کپتان رضوان اسلم اور رنر ٹرافی نیو اتفاق کلب کے کپتان شہباز جاوید نے وصول کی۔

بہترین بیٹسمین عرفان حیدر یونیورسل کلب، بہترین آل راﺅنڈر زین الحسنین یونیورسل کلب، بہترین باﺅلر کامران حیدر علی گڑھ کلب اور بہترین وکٹ کیپر شہباز جاوید نیو اتفاق کلب نے حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ چیئرمین ملک سرور محمود نے تمام مہمانوں اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور اگلے ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری شکیل احمد، میاں جاوید علی، محمد سرفراز، نصیر شہزاد، عامر ابراہیم، شاہد حامد بٹ، آصف قدوس، ملک جمیل ، محمد خورشید، رب نواز، اعجاز شاہ، ملک شہزاد انور، مسعود انور، تصدق جمال، توقیر علی شاہ، محمد ارشد، عبدالحی، ناصر عالم، اعجاز بٹ، اکمل شاہ، وقار المنیر، طاہر شاہ، اختر ممتاز، شاہ نوازیوسف، ملک عطا، راجہ شاہد، محمد تنویر ڈائریکٹر سپورٹس یو ای ٹی، عاصم نسیم کھوکھر، احمد محمود رانا اور خالد محمود وڑائچ بھی موجود تھے۔

001 002 003 004






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*