Main Menu

ہماری حکومت آئے گی تو میدان آباد اور ہسپتال ویران ہونگے:سید راشد

syed-rashid

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئے گی توکھیل میدان آباد اور ہسپتال ویران ہو جائیں گے ۔متوسط طبقہ کے نوجوانوں میں صحت مندسرگرمیوں کا رجحان پید ا کر نے کیلئے ملک بھرمیںکرکٹ اور دوسرے کھیلوں کے مقابلے منعقد کراوئیں گے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار عمران ٹائیگر فورس کے سابق مرکزی صدر سید راشد ریاض شاہ نے پی پی 138بھٹو کالونی شاہدرہ میںکرائے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان قاسم جندران کو ٹرافی اور نقدانعام دیا جبکہ باقی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی انہیں شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئیں۔

اس ٹورنا منٹ میں تحریک انصاف کے رہنما انجینئر یا سر گیلانی، میاں طارق،رانا جاوید،سید شجاع شاہ،تبسیم انوار،ملک انجم شہزاد،معظم علی و دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

00000






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*