Main Menu

پی ایس ایل فکسنگ:قومی ٹیم کے آل راﺅنڈرمحمد نواز پر2ماہ کی پابندی

nawaz-and-sarfaraz-QG

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فکسنگ کیس میں کرکٹرمحمد نواز پردوماہ کی پابندی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، پابندی کا اطلاق 16مئی سے ہوگا۔

پاکستانی میڈیارپوٹس کے مطابق محمد نواز پر بکی کے رابطوں کا تاخیر سے آگاہ کرنے کا الزام تھا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے دو ماہ کی پابندی اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

پی سی بی کے مطابق اگر محمد نواز نے مزید پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی اورجرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرتے رہے تو ان کی ایک ماہ کی معطلی ختم کردی جائے گی۔

محمد نواز سے قبل کرکٹر محمد عرفان بھی اپنی غلطی تسلیم کرچکے ہیں جس پر پی سی بی نے ان پر ایک سال پابندی اور دس لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔

شرجیل خان ، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے کیس ٹریبونل میں ہیں۔

محمد نوازنے پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ، 9ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*