Main Menu

چیمپئنز ٹرافی2017:پاکستان ٹیم کی زبردست تیاریاں جاری

pakTeamGym1

انگلستان میں یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی برمنگھم میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جمعرات کے روز پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جم میں ورزشی پروگرام اورانڈور تربیتی مشقوں میں حصہ لیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے کانٹے دار سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑی پرعزم طریقے سے تربیتی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ چار جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل ستائیس مئی کو بنگلہ دیش اور انتیس مئی کو آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آٹھویں چیمپئنز ٹرافی یکم سے آٹھارہ جون تک انگلستان اور ویلز میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان انگلستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ،بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

گروپ اے عالمی چیمپئن آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لیند اور بنگلہ دیش پر مشتمل ہے۔

پاکستان دفاعی چیمپئن بھارت،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ بی میں ہے۔

پاکستان کا بھارت کے ساتھ اہم لیگ میچ چار جون کو برمنگھم میں ہوگا۔فائنل اٹھارہ جون کو لارڈز کرکٹ گراﺅ نڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور بھارت یہ ٹورنامنٹ دو دو بار جیت چکے ہیں۔

تاہم یہ ضرور یاد رہے کہ بھارت دو ہزار دو میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کا فاتح قرار پایا تھا۔پاکستان ٹیم تین بار سیمی فائنل تک پہنچی لیکن فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، شاداب خان،عماد وسیم،محمد عامر،وہاب ریاض،حسن علی،جنید خان اور فہیم اشرف ۔

pakTeamGym2 pakTeamGym3 pakTeamGym4 pakTeamGym5






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*