Main Menu

ملتان: پاکستان سپر لیگ کے لیئے چھٹی ٹیم مل گئی

psl

 پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کے طور پر ملتان کا اضافہ ہوگیا ۔ یہ ٹیم 5.2 ملین ڈالرز میں فروخت ہوئی جس کے باعث اسے پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری میں چھٹی ٹیم کے لیے پی سی بی کو دس سے زائد بڑی پیشکشیں موصول ہوئیں تاہم دبئی سے تعلق رکھنے والے بڑے پراپرٹی گروپ نے 5.2ملین ڈالر کی بڑی پیشکش کے بعد ملتان ٹیم اپنے نام کرلی۔

پی ایس ایل میںکراچی کنگز 2.6 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگی ٹیم تھی لیکن اب ملتان پی ایس ایل کا حصہ بننے والی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

یہ بھی واضح رہے کہ 2017 کے ایڈیشن سے قبل بھی گزشتہ سال چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پانچوں فرنچائزوں نے چھٹی ٹیم کی اس وقت شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تیسرے ایڈیشن کے زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں کرائے جائیں تاکہ پاکستانی شائقین اپنے محبوب کھلاڑیوں کو اپنے میدانوں پر کھیلتا دیکھ کر محظوظ ہو سکیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*