Main Menu

کرکٹ شائقین کے لیئے بڑی خوشخبری ، یوسی 266 میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Graphic1

کرکٹ شائقین کے لیئے بڑی خوشخبری ، یوسی 266 میں فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

رپورٹ ۔ زاہد مغل 
رمضان المبارک میں مانگا منڈی کی کرکٹ گراونڈ میں فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقدکروانے کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں ےوسی 266کی 16 بہترین ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے شائقین کرکٹ کے لیئے دلچسپی کا سامان کریں گے ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور رمضان بازاروں کے چیف آرگنائزر ایم این اے ملک افضل کھوکھر ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چیئرمین یوسی 266 رانا احمد سعید کے مطابق یوسی میں کرکٹ شائقین کی دلچسپی اور خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں یوسی کی تمام بہترین ٹیموں اور ان ٹیموں میں شامل مایا ناز کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*